دوسرا ٹیسٹ: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پنک بال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز بنا لیے ہیں۔ جو برنس 4 رنز بنا کر شاہن آفریدی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر 45 اور مارنس لبوشین 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

حارث سہیل، نسیم شاہ اور عمران خان جونیئر کو ڈراپ کرتے ہوئے 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ حریف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ قومی ٹیم میں حارث سہیل کی جگہ اوپننگ بلے باز امام الحق جبکہ محمد عباس اور محمد موسیٰ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں شامل 19سالہ موسیٰ خان آسٹریلیا کے خلاف اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں