دنیا مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کو نظرانداز نہیں کر سکتی، صدر مملکت

دنیا مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کو نظرانداز نہیں کر سکتی، صدر مملکت

صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کو نظرانداز نہیں کر سکتی۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں بھارت کی طرف سے کیئے جانے والے مظالم کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا جس کے مطابق 95 ہزار سے زائدا فراد کو شہید، 20 ہزار سے زائد خواتین کو بیوہ کر دیا گیا ہے، 6 ہزار سے زائد اجتماعی قبریں، 8 ہزار سے زائد جبری گمشدگیاں اور 6 ہزار سے زائد کشمیری پیلٹ گن سے زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 45 فیصد آبادی کو نفسیاتی مسائل کا سامناہے۔صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ کشمیری آزادی چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں