دنیا کے سامنے حقیقی اسلامی نظریہ پیش کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر فردوس

دنیا کے سامنے حقیقی اسلامی نظریہ پیش کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر فردوس

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حقیقی اسلامی نظریہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

جدہ میں پاکستانی برادری اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اس ہدف کے حصول کے لئے اطلاعات اور ثقافت کی پالیسی مرتب کی گئی ہے۔ معاون خصوصی اسلامی تعاون تنظیم کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے دوروزہ دورے پر ہیں انہوں نے کہا کہ اس بات پر اتفاق رائے ہے کے حقیقی اسلامی تعلیمات کے تحفظ کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کا اپنا میڈیا ہاؤس یا ٹیلی ویژن چینل ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دنیا کے سامنے اسلام کا حقیقی تشخص پیش کرنے کیلئے میڈیا، فنون، فلموں اور اطلاعات کے منصوبوں کے دوسرے ذرائع میں تعاون کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں