حے ای چھنگ مکاؤ کے پانچواں چیف ایگزیکٹو مقرر، حکم نامہ جاری

حے ای چھنگ مکاؤ کے پانچواں چیف ایگزیکٹو مقرر، حکم نامہ جاری

چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے گیارہ تاریخ کو بیجنگ میں حے ای چھنگ سے ملاقات کی، جس کے دوران ان کو عوامی جمہوریہ چین کے خصوصی انتظامی علاقے مکاؤ کے پانچویں چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر مقرر کرنے کے لئے ریاستی کونسل کی جانب سات سو انیس نمبر حکم نامہ جاری کیا گیا۔

لی کھہ چھیانگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال مکاؤ کی مادر وطن چین میں واپسی کا بیسواں سال ہے۔ مرکزی حکومت مسلسل، جامع اور درست طور پر “ایک چین دو نظام” اور “مکاؤ کے باشندوں کے ہاتھوں مکاؤ کی حکمرانی” کے اصول اور اعلی سطحی خود اختیاری کے اصولوں پر گامزن رہتی ہے۔ آئین اور “بنیادی قانون” کے مطابق اقدامات اختیار کئے جارہے ہیں۔ اور خصوصی انتظامی علاقے مکاؤ کی نئی حکومت کے قانون کے مطابق انتظامات چلانے کی مکمل طور پر حمایت کی جائے گی۔

حے ای چھنگ نے کہا کہ وہ “ایک چین دو نظام” پر غیر متزلزل طور پر عملدرآمد کریں گے، آئین اور ” بنیادی قانون” کے مطابق حکومت کریں گے اور مکاؤ کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کوشش کریں گے۔ صوبہ گوانگ دونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ گرینڈ بے ایریا کی تعمیر میں مثبت طور پر حصہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں