حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے، وزیراعظم

حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خاں نے اسلام آباد میں احساس مالیاتی شمولیت پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تصور پاکستان کو مدینہ کی طرز پر ایک اسلامی فلاحی مملکت بنانا ہے اور احساس پروگرام اسی سمت میں ایک قدم ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مالیاتی شمولیت احساس پروگرام کی روح ہے کیونکہ غریب خواتین معاشرے کا کمزور طبقہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیر لوگ ٹیکس ادائیگی سے بچنے کے لئے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنا رہے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر افسوس ظاہر کیا کہ گزشتہ دو عشروں کے دوران امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھا ہے اور امیر اور غریب کے لئے تعلیم، صحت اور دیگر نظام الگ الگ ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان آمد اور احساس پروگرام میں گہری دلچسپی لینے پر ملکہ میکسما کا شکریہ ادا کیا۔ ملکہ میکسما نے اپنے خطاب میں کہا کہ احساس پروگرام لوگوں کو غربت سے نجات دلانے کے لئے حکومت پاکستان کا ایک اچھا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں صرف اکیس فیصد لوگوں کو مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل ہے اور بینک کھاتوں کی حامل خواتین کی تعداد محض سات فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں