حکومت اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کا معاشی ترقی کیلئے سمگلنگ کی روک تھام کے حکومتی عزم کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے معاشی ترقی کے لئے سمگلنگ کی روک تھام کے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سرحدی علاقوں میں تجارتی بازاروں کے قیام پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سمگلنگ نے ناصرف قومی معیشت کو تباہ کیا بلکہ ملک کے وسائل اور آمدن کو متاثر کرنے کے علاوہ صنعتوں کو بھی بدحال کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے پرعزم ہے۔

تاہم وہ سرحدی علاقوں کے لوگوں اور نوجوانوں کو درپیش اقتصادی مسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہے۔انہوں نے سرحدی علاقوں کے لوگوں کو متبادل روزگار کی فراہمی کے لئے تجارتی منڈیوں کے قیام کی تجویز کو سراہا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان منڈیوں سے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کو کاروباری مواقع فراہم ہونگے۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں جلد ہی تجارتی منڈیاں قائم کرنے کے لئے تجویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں