حالیہ مظاہروں نے ہانگ کانگ کی اقتصادی ترقی پر منفی اثرات مرتب کئے، جائزہ

حالیہ مظاہروں نے ہانگ کانگ کی اقتصادی ترقی پر منفی اثرات مرتب کئے، جائزہ

ہانگ کانگ میں حالیہ دنوں میں ہونے والے مظاہروں نے اس کی اقتصادی ترقی پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ جاری


ہانگ کانگ میں حالیہ دنوں میں ہونے والے مظاہروں نے اس کی اقتصادی ترقی پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی جانب سے سولہ تاریخ کو رواں سال پہلی ششماہی کے لیے ایک اقتصادی جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہانگ کانگ میں حالیہ دنوں ہونے والے مظاہروں نے علاقے کی اقتصادی ترقی پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔

ہانگ کانگ کی معاشی ترقی کی رفتار بڑی تنزلی کا شکار ہوئی ہے۔ رواں سال دوسری سہ ماہی میں ہانگ کانگ کی معیشت کی ترقی کی رفتار میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں صفر اعشاریہ پانچ فیصد کا نہایت معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پہلی سہ ماہی میں یہ شرح اضافہ صفر اعشاریہ چھ فیصد رہی ۔

اس سال کی پہلی ششماہی میں ہانگ کانگ کی معیشت سنہ 2009 کی اقتصادی کساد بازاری کے بعد سے سب سے نچلے درجے پر ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ اس سال جون میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں نے ہانگ کانگ میں معاشی سرگرمیوں کو متاثر کیاہے ، جس کا واضح اثر ریٹیل مارکیٹ، کیٹرنگ اور دیگر صنعتوں پر بہت برا پڑا ہےاور ہانگ کانگ کی مجموعی معاشی ترقی اس سے متاثر ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ ہانگ کانگ کی معیشت کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ ہانگ کانگ اس وقت برآمدات کی کمزور کارکردگی اور گھریلو طلب میں تیزی سے ہونے والی کمی کی وجہ سے دوہری مشکلات کی لپیٹ میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں