’جوکر‘ 14 ارب 68 کروڑ روپے کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر پر

’جوکر‘ 14 ارب 68 کروڑ روپے کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر پر

دل دہلا دینے والے واقعات اور جسم میں خوف کی لہر پیدا کر دینے والے مناظر سے بھرپورہالی ووڈ کی کرائم ہارر فلم ’جوکر‘ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر اپنا قبضہ جما لیا ہے، فلم 14 ارب 68 کروڑ روپے سے زائد بزنس کے ساتھ باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

دوسری جانب بچوں میں مقبول ہونے والی اینی میٹڈ فلم ’ابومینبل‘ نے دوسرے ہفتے میں 12 ملین ڈالر یعنی ایک ارب 88 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا اور دوسرے نمبر پر ہے۔

تیسری نمبر پر آنے والی فلم ’ڈاؤن ٹاؤن ایبے‘ ہے جس نے 8 ملین ڈالر یعنی ایک ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے، مجموعی طور پر یہ فلم 11 ارب 56 کروڑ روپے کما چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں