عراق: تین بم حملوں میں چھ افراد ہلاک، سترہ زخمی

عراق: تین بم حملوں میں چھ افراد ہلاک، سترہ زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں تین بم حملوں میں چھ افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پہلا حملہ شمال مشرقی بغداد کے نواحی علاقے میں موٹرسائیکل میں نصب بم سے کیا گیا جس میں چھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ بقیہ دو دھماکے جنوب مغربی بغداد میں ہوئے جس میں آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں