تیسرا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لئے 148 رنز کا ہدف

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لئے 148 رنز کا ہدف

تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لئے 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کے ابتدائی بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 58 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم پانچویں وکٹ کی شراکت میں فرنینڈو اور شناکا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔ فرنینڈو کے ناقابل شکست 78 رنز کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ اوشاڈا فرنینڈو 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے میچ کیلئے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ بولر محمد حسنین، بیٹسمین عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ افتخار احمد، حارث سہیل، عثمان شنواری کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں