تجارتی کشیدگی اور مالیاتی کمزوری عالمی اقتصادی ترقی کے لئے خطرہ بن رہے ہیں …

اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کے مطابق تجارتی کشیدگی اور مالیاتی کمزوری عالمی اقتصادی ترقی کے لئے خطرہ بن رہے ہیں۔

تنظیم کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی اقتصادی اعداد وشمار کے مطابق رواں سال عالمی معیشت میں 3.2 فیصد کے اضافے جبکہ دو ہزار بیس میں 3.4 فیصداضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم موجودہ تناظر میں، 2019 میں عالمی تجارتی ترقی کی شرح دو اعشاریہ ایک فیصد تک گرنے کا امکان ہے جو گزشتہ دس سالوں میں سب سے کم ہوگی۔ اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل اینجل گوریا کا کہنا ہے کہ تجارتی کشیدگی غیر یقینی کی کیفیت کا سبب بن کر کاروباری سرمایہ کاری کو متاثر کرے گی اور عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار کو کم کرے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں