ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ادھر پنجاب کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم گوجرانوالہ اور لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ آج صبح اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پشاور میں 11، کراچی میں 19، گلگت بلتستان 6، اور کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں