بھکر میں تھل یونیورسٹی کے قیام کی اصولی منظوری دیدی گئی

بھکر میں تھل یونیورسٹی کے قیام کی اصولی منظوری دیدی گئی

حکومت پنجاب نے بھکر میں تھل یونیورسٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھکر میں قائم یونیورسٹی آف سرگودھا کے سب کیمپس کو یونیورسٹی آف تھل کے سٹی کیمپس میں تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا کا سب کیمپس 108 کنال اراضی پر مشتمل ہے، جبکہ تھل یونیورسٹی کا قیام 200 سے 300 ایکڑ اراضی پر عمل میں لایا جائے گا۔ یونیورسٹی کے قیام سے ضلع بھکر اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کے طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی سہولت ان کی دہلیز پر میسر آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں