بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 69 ویں روز میں داخل

بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 69 ویں روز میں داخل

مقبوضہ وادی میں سخت ترین کرفیو کے 69ویں روز بھی سری نگر میں سیکڑوں شہریوں نے بھارتی فوج کے خلاف مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر قابض فوج کی شیلنگ اور پیلٹ گن کی فائرنگ سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 5 اگست سے اب تک مظاہروں کے 330 واقعات پیش آچکے ہیں جن میں 67 فیصد مظاہرے سری نگر، بڈ گام اور پلوامہ میں کئے گئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے تلاشی کی کارروائیاں مسلسل 16ویں دن بھی جاری رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں