برکس ممالک کی سربراہی کانفرنس سے چار اہم پیغامات جاری ہوئے ہیں، چینی وزارت خارجہ

برکس ممالک کی سربراہی کانفرنس سے چار اہم پیغامات جاری ہوئے ہیں، چینی وزارت خارجہ

برکس ممالک کی گیارہویں سربراہی کانفرنس چودہ تاریخ کو برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کنگ شوانگ نے پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ پانچ ممالک کے رہنماوں نے برکس ممالک کے تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے اہم عالمی امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور بڑے پیمانے پر اتفاق رائے حاصل کئے۔ اس ملاقات کو مثبت نتائج حاصل ہوئے۔

انہوں نے اسی روز منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کا خیال ہے کہ موجودہ ملاقات میں متوقع اہداف کو حاصل کیا گیا ہے اور اس سے بیرونی دنیا کو چار اہم پیغامات دیے گئے ہیں: کثیرالجہت پسندی کی حمایت کا مثبت پیغام، تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کا پیغام، داخلی امور میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کا پیغام اور برکس ممالک کے تعاون کی مضبوطی کا مثبت پیغام۔

اپنا تبصرہ بھیجیں