بروس لی کی 79ویں سالگرہ

بروس لی کی 79ویں سالگرہ

مارشل آرٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بروس لی کی آج 79ویں سالگرہ منائی جا رہی ہیں۔

27 نومبر 1940 کو امریکی شہرسان فرانسسکو میں پیدا ہونے والے بروس لی کا اصلی نام لی جن فین تھا تاہم فلمی دنیا میں وہ بروس لی کے نام سے جانے جاتے تھے۔ سنجیدہ اور پراعتماد مارشل آرٹسٹ بروس لی نے 70 کی دہائی میں عالمی سینما پر تہلکہ مچا دیا تھا۔

بروس لی نے فلمی دنیا میں ہانگ کانگ کا مارشل آرٹ متعارف کروایا، انہوں نے ہدایت کاری، اداکاری اور مارشل آرٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا دنیا بھر سے منوایا اور آج بھی بروس لی کو مارشل آرٹ کا شہنشاہ مانا جاتا ہے۔

بروس لی نے انٹر دی ڈریگن، ریٹرن آف ڈریگن، فسٹ آف فیوری، دی گیم آف ڈیتھ اور دی بگ بوس جیسی کامیاب فلمیں دیں- بروس لی کا انتقال بتیس سال کی عمر میں 20 جولائی 1973 کو ہوا-

اپنا تبصرہ بھیجیں