حکومت برآمدات بڑھانے اور درآمدات میں کمی لانے کے لئے پالیسی وضع کررہی ہے، عبد الرزاق داؤد

حکومت برآمدات بڑھانے اور درآمدات میں کمی لانے کے لئے پالیسی وضع کررہی ہے، عبد الرزاق داؤد

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں اقتصادی استحکام کے لئے برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی لانے کی پالیسی وضع کررہی ہے۔

کراچی میں برآمدی حکمت عملی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کو نفع بخش مراعات دے کر مقامی صنعت کو مستحکم کرنا چاہتی ہے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ حکومت ملک کی معیشت کو فروغ دینے کے لئے طویل مدتی اور قلیل مدتی پالیسیوں پر ایک ساتھ عمل کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں