باغبانی نمائش 2019ء وزیر اعظم عمران خان کی شرکت چین کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے، چینی سفیر

باغبانی نمائش 2019ء وزیر اعظم عمران خان کی شرکت چین کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے، چینی سفیر

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤ چنگ نے کہا ہے کہ وہ باغبانی کی بین الاقوامی نمائش میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ہمراہ شرکت پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

بیجنگ میں باغبانی کی بین الاقوامی نمائش کی اختتامی تقریب کے موقع پر سی آر آئی کے نمائندوں تبسم اور زبیر بشیر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں پاکستانی وزیر اعظم کی شرکت چینی حکومت اور عوام کے لئے بہت بڑا اعزاز اور انتہائی خوشی کا باعث ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کرچکے ہیں، جو اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کس قدر اہمیت کے حامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں