ای کامرس کے عہد میں سرحد پار تعاون سے متعلق یونیورسل پوسٹل یونین کی عالمی کانفرنس

ای کامرس کے عہد میں سرحد پار تعاون سے متعلق یونیورسل پوسٹل یونین ” یو پی یو” کی عالمی کانفرنس چین کے شہر شیامن میں منعقد ہوئی۔

ایک سو سے زائد ممالک اور علاقوں کے ڈاک کے اداروں نیز یو پی یو اور عالمی کسٹم تنظیم سمیت آٹھ عالمی تنظیموں کے تین سو اسی سے زائد نمائندوں نے موجودہ عالمی کانفرنس میں شرکت کی۔ شرکا نےعالمی سطح پر ای کامرس سے قریبی تعلق رکھنے والی سپلائی چین کی نگرانی، تجارت اور کسٹم کلیئرنس کی سہولتوں، ریل گاڑی کے ذریعے نقل و حمل، عددی نگارشات اور سلامتی سمیت دیگر موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

اطلاعات کے مطابق دو ہزار اٹھارہ میں سرحد پار ڈاک کی عالمی ترسیل کا تقریباً ستر فیصد مختلف ممالک کے پوسٹل سسٹم کے ذریعے ارسال کیا گیا تھا۔ چین میں ای کامرس کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ساتھ، چین عالمی طور پر سرحد پار پارسلز کی فراہمی کی مارکیٹ کا ایک اہم رکن بن گیا ہے۔ چین کے قومی پوسٹ آفس کے ڈائریکٹر ما جون شنگ نے کہا کہ اس وقت دنیا میں چینی مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے پارسلز کا تناسب اڑتیس فیصد تک ہو گیا ہے۔ چین کی تمام صنعتوں کی سرحد پار ای کامرس لین دین کا حجم تین کھرب پچاس ارب چینی یوان سے تجاوز کر گیا ہے۔ جس سے عالمی تجارتی چینلز کو توسیع دینے، کثیرالجہت وسائل کی تقسیم کو بہتر بنانے اور عالمی اقتصادی انٹر کنیکشن کے لیے” چینی دانش” اور”چینی قوت” فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں