ایران جلد از جلد ایٹمی معاہدے سے دستبردار ہونے کی کوشش کررہا ہے، امریکی وزیر خارجہ

ایران جلد از جلد ایٹمی معاہدے سے دستبردار ہونے کی کوشش کررہا ہے، امریکی وزیر خارجہ

امریکہ نے ایران کی جانب سے ایٹمی سرگرمیوں میں اضافے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپیو نے کہا ہے کہ ایٹمی سرگرمیوں میں اضافے کے ایرانی اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران جلد از جلد ایٹمی معاہدے سے دستبردار ہونے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ ایٹمی سرگرمیوں میں اضافے کی روک تھام کے لئے ایران پر دباؤ بڑھایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں