ایل این جی سے بجلی کی پیداوار سے صارفین کو 65 ارب روپے کی بچت ہوئی، نیپرا

ایل این جی سے بجلی کی پیداوار سے صارفین کو 65 ارب روپے کی بچت ہوئی، نیپرا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگو لیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ فرنس آئل کے بجائے ایل این جی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں اضافے سے مالی سال 2017-18ء کے دوران صارفین کو 65 ارب روپے کی بچت ہوئی۔ نیپرا کی سالانہ رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران 300 یونٹس ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے اور زرعی صارفین کو بھی اس سہولت سے فائدہ ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 30 جون 2018ء تک ایل این جی سے بجلی کی پیداوار میں 5 ہزار میگا واٹ اضافہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں