ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، پاک فوج کے 2 افسر زخمی

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، پاک فوج کے 2 افسر زخمی

لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 افسر زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ایل او سی کے راولاکوٹ سیکٹر پر بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 افسر زخمی ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے رکھ چکری میں پاکستانی پوسٹ پر مارٹر فائر کئے جب کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں