ایران کے شہر تبریز میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 5 افراد جاں بحق

ایران کے شہر تبریز میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 5 افراد جاں بحق

ایران کے شہر تبریز میں آج علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے ہیں، جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے الرٹ وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے کے اثرات مزید پھیل سکتے ہیں اس لئے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ایران کا محل وقوع عین اسی جگہ پر ہے جہاں دو بڑے ٹیکٹونک پلیٹس مل رہی ہیں۔ زلزلے کے باعث لوگوں نے گھروں سے نکل کر گاڑیوں میں پناہ لے لی ہے۔ حکام نے ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیج دی ہیں۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں