حکومت کا لاہور میں سموگ، آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے منصوبہ تیار

حکومت کا لاہور میں سموگ، آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے منصوبہ تیار

وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوششوں کی بدولت اگلے تین برس میں ملک سے ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کو کم کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اعلیٰ معیار کا یورو فور آئل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے فضا میں نوے فیصد آلودگی کم ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تیل صاف کرنے والے کارخانوں کو تیل کا معیار بہتر بنانے کے لئے تین سال کا وقت دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برقی گاڑیاں متعارف کرائی جائیں گی’ شہروں میں چلنے والی بسوں کو ہائبرڈ یا بجلی پر منتقل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاول کی باقیات کو بہتر طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے مشینری درآمد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں شہری علاقے میں ساٹھ ہزار کنال اراضی پر جنگلات لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاہور میں سموگ اور آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے منصوبہ تیار کیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں لاہور میں ستر فیصد درختوں کو کاٹا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں موسمیات کے مراکز کی تعداد دو سے بڑھا کر دس کر دی جائے گی اور صوبے بھر میں ان مراکز کی کُل تعداد تیس ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں