امریکی اتحادی فوج کا عراق میں داعش کے ٹھکانے بارود اور بموں سے شدید حملہ

امریکی اتحادی فوج کا عراق میں داعش کے ٹھکانے بارود اور بموں سے شدید حملہ

امریکی اتحادی فوج نے عراقی جزیرے قانوس پر واقع داعش کے ٹھکانے پر 80 ہزار پاونڈ وزنی بارود اور بموں سے شدید حملہ کیا ہے.

داعش کے خلاف کئے جانے والے اس آپریشن میں امریکی ایئر فورس کے ایف 15 اسٹرائیک ایگل اور ایف 35 لائٹننگ طیاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن میں داعش کے کئی ٹھکانے تباہ کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق قانوس جزیرہ بظاہر داعش شدت پسندوں کا مضبوط اور محفوظ گڑھ بن چکا تھا۔ جزیرے پر بڑی تعداد میں سبزہ اور درخت ہونے کی بنا پر جنگجو وہاں چھپے ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں