امریکہ کا سعودی عرب اور ایران کے تنازعہ کے پرامن حل پر زور

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری تنازعہ کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سعودی عرب سے دبئی آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران بھی تنازعے کا پرامن حل چاہتا ہے۔ عام تاثر ہے کہ ایران نے ہی سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملے کیے تاہم ایران اس سے انکاری ہے۔ واضح رہے کہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب میں سعودی کی تیل تنصیبات پر حملے کا الزام ایرا ن پر عائد کرتے ہوئے اس کو جنگی اقدام قرار دیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں