امریکہ کی جانب سے چین پر شرح تبادلے میں رد و بدل کا الزام بے بنیاد ہے، چینی ماہرین

امریکہ کی جانب سے چین پر شرح تبادلے میں رد و بدل کا الزام بے بنیاد ہے، چینی ماہرین

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے چین پر شرح تبادلے میں رد و بدل کا الزام بے بنیاد ہے.

امریکہ کی وزارت خزانہ نے حال ہی میں چین پرشرح تبادلے میں ردوبدل کا بے بنیاد الزام لگایا جس کی آئی ایم ایف سمیت عالمی برادری کے مختلف حلقوں نے مخالفت کی۔ تیرہ آگست کو بیجنگ میں منعقدہ سیمینار میں متعدد چینی ماہرین نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین پر شرح تبادلے میں رد و بدل کا الزام بے بنیاد ہے۔ کسی بھی طور پر چین کو شرح تبادلے میں ردوبدل کرنے والا ملک نہیں قرار دیا جاسکتا۔

ماہرین نے تجویز پیش کی کہ چین کو ملک کے اندر مستحکم اصلاحات و کھلے پن سے فائدہ اٹھا کر بیرونی غیر مستحکم عناصر سے نمٹانا چاہیئے۔ سیمینار میں شریک چینی ماہرین نے اتفاق کیا کہ امریکہ کی یک طرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کے نتیجے میں مارکیٹ میں بتدریج اتار چڑھاؤ نظر آرہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں