امریکہ، سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات میں اضافی فوجی دستے تعینات کرے گا: امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیردفاع Mark Esper نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی میں اضافے کے لئے وہاں فضائی دفاع کے اضافی آلات اوراضافی فوجی دستے تعینات کرے گا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی مقاصد کے لئے ان ملکوں میں مزید امریکی فوجی دستوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی تیل کی دو بڑی تنصیبات پر حملے کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دفاع میں مدد دینے کے لئے ان ملکوں کی درخواست پرکیا گیا ہے۔ Mark Esper نے کہا کہ امریکی فورسزکی تعیناتی کی تفصیلات کا تعین آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں