امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

حادثہ امریکی ریاست ساؤتھ ڈکوٹا میں پیش آیا۔ امدادی ٹیمیں فوری پر حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق سنگل انجن طیارہ چیمبرلین سے اداہو فالز کے مقامی ائیرپورٹ کی جانب محو سفر تھا کہ موسم کی شدت کے سبب حادثے کا شکار ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں