افغانستان، بگرام ایئربیس کے قریب دھماکہ، تین امریکی فوجیوں سمیت چار افراد ہلاک!

افغانستان میں بگرام ایئربیس کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں تین امریکی فوجیوں سمیت چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکہ نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ افغان نشریاتی ادارے کے مطابق کار بم دھماکے کے ذریعے غیرملکی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ صوبہ پروان میں واقع بگرام ایئربیس کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی تصدیق ڈسٹرکٹ گورنر عبدالشکور قدوسی نے بھی کی ہے۔ کار بم دھماکے کے بعد غیر ملکی افواج نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور وہ اس حوالے سے ثبوت و شواہد اکھٹے کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں