افغانستان میں امن عمل کی کامیابی کے امکانات پہلے سے بھی زیادہ ہیں، امریکی جنرل

افغانستان میں امن عمل کی کامیابی کے امکانات پہلے سے بھی زیادہ ہیں، امریکی جنرل

امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن عمل کی کامیابی کے امکانات پہلے سے بھی زیادہ ہیں۔

افغانستان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جنرل مائیک ملی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مذاکرات کے ذریعے افغانستان کی 18 سالہ جنگ کو ختم کرنے کے امکانات پہلے سے زیادہ ہیں۔ امریکی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے حوالے سے مذاکرات جلد کامیاب ہوں گے، بس مثبت نتائج کے لئے کام باقی رہ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں