اسرائیلی ماڈل لانیکا بیان بھارتی حکومت کی فسطائی سوچ کا عکاس ہے، وزیر اعظم

اسرائیلی ماڈل لانیکا بیان بھارتی حکومت کی فسطائی سوچ کا عکاس ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ بھارتی حکومت کی فاشسٹ آر ایس ایس آئیڈیالوجی ظاہر کرتا ہے اور طاقتور ممالک اپنے تجارتی مفادات کی وجہ سے خاموش ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیرمیں اسرائیلی ماڈل لانے کے بھارتی سفارتکار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں، طاقتور ممالک اپنے تجارتی مفادات کی وجہ سے خاموش ہیں۔ یاد رہے امریکہ میں تعینات بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکرورتی نے کہا تھا کہ بھارت ہندؤوں کی مقبوضہ کشمیر میں واپسی پر اسرائیلی طرز پر بستیوں کی تعمیر کرے گا، پلان کے مطابق مقبوضہ وادی کے مسلم اکثریتی علاقے میں ہندو بستیاں آباد کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں