اردن، گھر میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی جاں بحق

اردن میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی تارکین وطن جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

اردن کے سول ڈیفنس حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے ، تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر میں آگ لگنے کا واقعہ دریائے اردن کے کنارے واقع کرامہ شہر میں پیش آیا جہاں 2 پاکستانی خاندان مقیم تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں 13 پاکستانی جاں بحق اور 3 جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں