ادویات کی قومی پالیسی کا آئندہ ماہ کے آخر میں اعلان کیا جائے گا، ظفر مرزا

ادویات کی قومی پالیسی کا آئندہ ماہ کے آخر میں اعلان کیا جائے گا، ظفر مرزا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ادویات کی قومی پالیسی کا جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا آئندہ ماہ کے آخر میں اعلان کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں اور تمام چاروں صوبوں سے دیگر متعلقہ فریقوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء نے ملک کی میڈیسن پالیسی کے آئین پر ایک خاکہ تیار کیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ادویات کی جامع پالیسی سے ضروری ادویات کی دستیابی’ ان کی قیمتوں’ معیار اور دیگر متعلقہ مسائل پر تحفظات دور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوا سازی کے شعبے میں جلد ہی انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں