آسیان اور جنوبی کوریا تجارت بڑھانے پر متفق

آسیان اور جنوبی کوریا تجارت بڑھانے پر متفق

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان اور جنوبی کوریا نے علاقائی خوشحالی کے لئے ملکی معیشت کو تحفظ دینے اور تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ فیصلہ جنوبی کوریا کے شہر Busan میں ہونے والی خصوصی سربراہ کانفرنس میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن اور تھائی لینڈ کے وزیراعظم Prayut Chan-o-cha کی مشترکہ صدارت میں کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں آسیان اور جنوبی کوریانے اس بات پر اتفاق کیا کہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے اور معاشیات کو تحفظ دیا جائے گا تاکہ علاقائی ترقی اور خوشحالی میں بہتری لائی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں