آرمی ایکٹ میں ترمیم پر اپوزیشن سے بات چیت کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل

حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر آرمی ایکٹ میں ترمیم اور دیگر آئینی اصلاحات پر اپوزیشن سے بات چیت کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی۔

وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے آئین میں کچھ کمی تھی جس کی نشاندہی سپریم کورٹ نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کےفیصلے کی روشنی میں آئینی اصلاحات کے لیے اپوزیشن کے ساتھ خوش اسلوبی سے معاملات طے ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں