آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں، مشیرخزانہ!

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ انہوں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محاصل اور اخراجات کے اہداف مقرر کردئیے گئے ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ہم اس عمل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور آئی ایم ایف کا مشن جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں