15 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیاء کپ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی!

ایشیاء کپ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 15 ستمبر سے دبئی میں ہورہا ہے تاہم اس سے قبل آج ٹرافی کی رونمائی ہوگی۔ دبئی میں آج مختصر تقریب ہوگی جس میں ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی، ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پاکستان بھارت اور ہانگ کانگ گروپ A جب کہ سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان گروپ B میں شامل ہیں۔ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔ ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ستمبر کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

10 − 1 =