چین کی ایجادات پر مبنی ترقی کی حکمت عملی سے نمایاں نتائج حاصل ہوئے ہیں، تنظیم برائے حقوقِ املاکِ دانش!

حقوقِ املاکِ دانش کی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے 2018ء کی گلوبل انوویشن انڈیکس رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس میں چین گزشتہ سال 22ویں پوزیشن سے رواں سال کی 17ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ سرفہرست 20 ممالک میں چین ترقی یافتہ معیشتوں کی ایجادات کے لحاظ سے فرق میں مسلسل کمی لاتے ہوئے اوسط آمدنی والا واحد ملک ہے۔ حقوق املاک دانش کی بین الاقوامی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل فرانسس گرے نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں عالمی انوویشن انڈیکس کی درجہ بندی میں چین کی پوزیشن بلند ہونے کا رجحان برقرار رہا ہے، جس کی اہم وجہ یہ ہے کہ چین ایجادات پر انتہائی توجہ دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

2 × one =