چین عالمی غربت کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کرے گا، اقوام متحدہ میں چینی سفیر!

اقوام متحدہ میں تعینات چینی نمائندے یو چیانہوا نے کہا ہے کہ چین عالمی غربت کے خاتمے کیلئے وسائل اور مضبوط قوت فراہم کرے گا۔ چین کی جانب سے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے 39ویں اجلاس کے دوران جنوبی افریقہ کے ساتھ جنیوا میں غربت کے خاتمے اور انسانی حقوق کے عنوان پر ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ چینی نمائندہ یو چیان ہوا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین عوام کے زندگی کے حق اور ترقی کے حق کو اولین حیثیت دیتا ہے اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری کیلئے کوشش کرتا ہے۔ منصوبے کے مطابق 2020ء تک موجودہ معیا ر کے مطابق چین کے دیہی علاقوں کے غریب عوام غربت کے دائرے سے باہر آجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

seven − four =