پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری سرور کو گورنر پنجاب نامزد کردیا!

پاکستان تحریک انصاف نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری سرور کو گورنر پنجاب نامزد کردیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی جب کہ گورنر پنجاب کے لئے چوہدری سرور کو نامزد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور اس سے قبل بھی گورنر پنجاب کے فرائض انجام دے چکے ہیں لہذا وہ گورنر کے آئینی کردار سے مکمل واقف ہیں جب کہ اسد قیصر خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسپیکر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

8 − eight =