پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ، خصوصی عدالت قائم!

چیف جسٹس آف لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاورعلی کی سربراہی میں قائم خصوصی عدالت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمہ کی سماعت کرے گی۔ وزارت قانون وانصاف کی جانب سے مقدمہ کی سماعت کیلئے 2رکنی خصوصی عدالت کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نذر اکبر بھی خصوصی عدالت کا حصہ ہوں گے ۔ واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے پرویزمشرف کو وطن واپسی کیلئے 14 جون کی دوپہر 2 بجے تک کی مہلت دے دی ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے مقرر کردہ وقت پر حاضر نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

twelve + eight =