وفاقی حکومت کی چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور انسپکٹر جنرلز کی تعیناتی اور تبادلوں کی منظوری!

وفاقی حکومت نے غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور انسپکٹر جنرلز کی تعیناتی اور تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔ اکبر حسین درانی کو چیف سیکرٹری پنجاب، اعظم سلمان خان کو سندھ، اختر نذیر بلوچستان اور نوید کامران بلوچ کو خیبر پختونخوا کا چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ کابینہ نے چاروں صوبوں کے انسپکٹر جنرلز کی تعیناتی کی بھی منظوری دی ہے۔ کلیم امام کو پنجاب، امجد جاوید سلیمی کو سندھ، محمد طاہر کو خیبر پختونخوا اور محسن حسن بٹ کو بلوچستان کاانسپکٹر جنرل تعینات کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

four × 5 =