نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کو کالعدم قرار دینے کے لئے درخواست دائر!

ایوان فیلڈ کی جائیداد سے متعلق ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کو کالعدم قرار دینے کے لئے درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتِ احتساب نے ملک کے 3 بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو ایسے قانون کے تحت سزا دی جو ختم ہو چکا ہے، لہذا ہائیکورٹ سزا کو کالعدم قرار دے۔ درخواست لائیرز فاؤنڈیشن کی جانب سے قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دائر کی گئی ہے، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے 1999ء میں نیب آرڈینینس جاری کیا تاہم بعد میں پارلیمنٹ نے مذکورہ آرڈینینس کو آئینی تحفظ نہیں دیا، اس لئے نیب کا قانون 18ویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

20 + 9 =