چین کا ایک گاؤں کس وجہ سے سیاحوں کی دلچسپی کا باعث ہے؟

چین کے شہر نان جینگ کا ایک گاؤں ہوانگ لونگ شیان چائے کی روایت کی وجہ سے کچھ عرصے سے چین میں بہت مشہور ہے۔ چند سال پہلے تک یہ محض ایک دیہی پہاڑی گاؤں تھا۔ اگرچہ اس کے مناظر بہت خوبصورت ہیں لیکن یہاں پہنچنے کیلئے ذرائع نقل وحمل میں مشکلات درپیش تھیں۔ 2013ء سے ہوانگ لونگ شیان خوبصورت گاؤں کی تعمیر شروع ہوئی۔ جس میں چائے کی روایت اور سیروسیاحت کو ترجیہی بنیاد پر اہمیت دی گئی۔
اس گاؤں کا رہائشی پچاس سالہ شینگ یو لونگ اپنے گھر میں سیروسیاحت سے متعلق کاروبار کرتے ہیں۔ جس سے ان کی سالانہ آمدنی ستر ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔
اب ہوانگ لونگ شیان گاؤں میں چائے کے باغات کا رقبہ دو ہزار ایکٹر تک جاپہنچا ہے۔ اور سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ دو ہزار تیرہ سے اب تک ہوانگ لونگ شیان گاؤں کی سیر کرنے والے سیاحوں کی تعداد چالیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جس سے اس گاؤں کے رہنے والوں کی زندگی کا معیار بھی بہتر ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

fifteen − five =