منرل واٹر فروخت کرنیوالے اداروں نے ملک کو بنجر بنا دیا، چیف جسٹس آف پاکستان!

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ منرل واٹر فروخت کرنیوالے ادارے زیر زمین پانی ایک روپیہ فی لیٹر خرید کر 52 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

اس صنعت کو ہی بند کر دیں جس نے زیر زمین پانی خشک کر کے ملک کو بنجر بنا دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں بغیر ادائیگی زیر زمین پانی فروخت کرنے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران منرل واٹر فروخت کرنیوالے اداروں کی جانب سے اعتزاز احسن پیش ہوئے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ پانی فروخت کرنیوالا کوئی ادارہ حکومت کو رقم ادا نہیں کر رہا۔ اربوں گیلن پانی لیا گیا اور حکومت کو لاکھوں روپے بھی ادا نہیں کئے گئے، جبکہ اداروں کی اکثریت غیر معیاری پانی فروخت کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

five × 1 =