سڑک پر سی وی بانٹنے والے نوجوان کو صرف دو دن میں ملازمت مل گئی!

برطانیہ میں ایک نوجوان نے 100 اداروں کو ملازمت کےلیے اپنی سی وی ای میل کی لیکن کہیں سے کوئی جواب موصول نہ ہوا. دلبرداشتہ ہو کرنوکری تلاش کرنے کا انوکھا طریقہ اختیار کیا اور اپنا سی وی لے کر ریلوے اسٹیشن پر کھڑا ہو گیا۔

لندن کے علاقے ویلدمسٹو میں رہنے والے کامران نے یونیورسٹی آف کینٹ سے اکاؤنٹنٹ اور فائنانس کی ڈگری لی ہے تاہم 100 اداروں کو ملازمت کے لئے اپنا سی وی ای میل کیا لیکن کہیں سے کوئی جواب موصول نہ ہوا۔ 21 سالہ کامران حسین نے لیورپورل اسٹیشن پرصبح ساڑھے پانچ بجے سے کھڑا ہونا شروع کیا اورآتے جاتے لوگوں میں اپنا سی وی تقسیم کیا جس کے بعد صرف دو دن میں ہی اسے ملازمت کی پیشکش ہوگئی۔ اس نے اپنے ساتھ ایک کاغذ پر لکھ رکھا تھا ’ایک پرجوش اکاؤنٹنٹ، بنیادی سطح کی ملازمت کا متلاشی۔ اگلے روز انہیں انٹرویو کال آگئی اور اب وہ ایک ادارے میں ملازمت کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

20 − fourteen =