سانحہ 12 مئی کی ازسر نو تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی تشکیل، نوٹیفکیشن جاری!

سانحہ 12 مئی کی از سر تحقیقات کے لئے محکمہ داخلہ سندھ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی 12 مئی 2007ء کے سانحہ پر اپنی رپورٹ 2 ہفتے میں سندھ ہائیکورٹ کو جمع کروائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی سانحہ میں ملوث کرداروں، ان کے روابط اور اے کلاس کیسز میں شامل افراد کے خلاف بھی تحقیقات کریگی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دیگر اراکان میں آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو، ملٹری انٹیلی جنس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور کرائم برانچ کے حکام بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں