حکومت شریف خاندان کی گرفتاری کے لئے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کریگی، نگراں وزیر اطلاعات!

نگراں وزیر برائے اطلاعات و قانونی امور بیرسٹر سید علی ظفر نے کہاہے کہ حکومت سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اورانکی بیٹی مریم نوازکی لندن سے لاہورآمد پر گرفتاری کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرے گی۔ اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سزا یافتہ افراد کی گرفتاری میں وفاقی احتساب بیورو کے ساتھ مکمل تعاون کریگی اور انکی ہوائی اڈے آمد کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے تمام اقدامات کرے گی۔ وزیر قانون نے کہاکہ گرفتاری کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے والے کسی بھی شخص کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

4 × two =