جزیرہ نماء کوریا کے مسئلے سے متعلق چین کی تجویز مناسب اور قابل عمل تھی، چینی وزارت خارجہ!

چین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی منسوخی کا اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ جزیرہ نماء کوریا کے مسئلے کے حوالے سے چین کی تجویز مناسب اور قابل عمل تھی۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کنگ شوآنگ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی تجربات کا خاتمہ اور امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے مشترکہ فوجی مشقوں کی منسوخی چین کے تجویز کردہ ’’تعطل برائے تعطل‘ ‘ کے اقدام پر عمل درآمد کا واضع ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کا مسئلہ انتہائی پیچیدہ ہے، لہذا اس کیلئے تمام متعلقہ فریقین کو پختہ عزم اور تحمل سے مسلسل کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

three × 5 =